کراچی،جانوروں کی آلائشیں پھیلانے پر پابندی عائد

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں عیدالضحیٰ کے دنوں میں 16 تا 20 جون تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 16 تا 20 جون تک جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

عیدالاضحیٰ پر آلائشیں پھیلانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔