جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں نپیال کوشکست دیدی

امریکا(اُمت نیوز)جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔

نیپال کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، آصف شیخ 42رنز بناکرنمایاں رہے تبریزشمسی نے4کھلاڑیوں پویلین روانہ کیا، جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ اوورز میں5وکٹ پر115رنزبنائے،ریزاہینڈرک 3رنزبناکرنمایاں رہے،کوشل بھرٹیل نے 4 اور دیپندرا سنگھ نے3وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 31 واں میچ جنوبی افریقہ اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا، نیپال نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرےمیچ میں نیوزی لینڈ نےیوگنڈاکوبا آسانی ووکٹوں سےشکست دے دی،یوگنڈاکی پوری ٹیم صرف چالیس رنزپر ڈھیرہوگئی،ٹم ساؤتھی نے3،ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اوررچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،نیوزی لینڈ 41رنزکاہدف 5.2اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ آج کے دیگرمیچز میں کینیڈاکامقابلہ انڈیا اورانگلینڈ کانمیبیا سے ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔