سعودی عرب (اُمت نیوز)عازمین حج مناسک حج کے اگلے مرحلے میں میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے، عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فواروں کا استعمال کیا گیا۔
عازمین حج جبل رحمہ اور مسجد نمرہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
عازمین حج میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر اور عصر قصر کر کے ادا کریں گے۔
مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین حج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔
واضح رہے کہ حج کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔