پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میانوالی جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے امجد علی خان کو میانوالی جیل سے رہا کیا گیا۔

سانحہ 9 مئی کے کیسز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ممبر قومی اسمبلی او ر رہنماامجد علی خان کو میاوالی جیل سے رہائی مل گئی

پی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد کچھ دیر پہلے گھر پہنچ گئے، امجد علی خان کو 9مئی واقعات پر 2 مقدمات میںانسداد دہشگردی عدالت ( اے ٹی سی ) سرگودھانے بری کردیا تھا

تاہم ڈپٹی کمشنر کی طرف سے 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے آڈر واپس لے لئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔