پرویز الہٰی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی کرپش کیس میں ضمانت منسوخی کی پنجاب حکومت کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے، پنجاب حکومت نے پراسییکیوٹر جنرل کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس 20 جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست میں چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔