پی این ایس بابر کی ترک بحریہ سے مشترکہ مشق میں شرکت

ترکیہ(اُمت نیوز)پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس بابر نے ترکیہ میں ترک بحریہ سے مشترکہ مشق میں شرکت کی اور اکسازنیول بیس کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔

پی این ایس بابر کی ترک بحریہ سے مشترکہ مشق میں شرکت
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈی نیشن میٹنگز منعقد کی گئیں، سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز، سب میرین اور ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔