ورلڈ کپ میں شکست: بابر کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: (اُمت نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بدترین شکست کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے 7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ حکام بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اس میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بابر اعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔