مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونےلگیں

اسلام آباد(اُمت نیوز)عید قرباں میں 2 روز رہ گئے اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں تو زمین پر ہیں مگر وہاں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رُخ کرلیا ہے جہاں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے،مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آرہے ہیں۔

قربانی کے دن نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔