عمران خان پر سنگین مقدمات درج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اس حوالے سے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 20 جون کو سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کا پنجاب کابینہ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے بعد شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔