پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا،محسن نقوی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کےحالیہ دورۂ چین سےمتعلق بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کےصدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔