کرم میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کرم (اُمت نیوز)خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے ایک کار تباہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔