سندھ(اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے جانوروں کی خریداری مکمل کر لی۔
اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خریدے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گورنر سندھ نے بھاؤ تاؤ کر کے رات گئے فی بیل 10 لاکھ کا خریدا جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے ہی فی اونٹ 3 لاکھ کے حساب سے خرید چکے ہیں۔