اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تاجک صدر امام علی رحمٰن نے بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر امام علی رحمٰن نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، رابطوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔