پاکستان آرمی ایوی ایشن کا سکردومیں کامیاب ریسکیو آپریشن

سکردو (اُمت نیوز) سکردو میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کی جانب سے کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

سکردو میں پھنسی اسٹونین کوہ پیما کو پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بحفاظت ریسکیو کر لیا، کوہ پیمائی کے دوران اسٹونین کوہ پیما ساما میری کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کی جانب سے ریسکیو کرنے کے بعد اسٹونین کوہ پیما کو طبی امداد کیلئے سکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔