فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد، راولپنڈی اور لورا لائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس

اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میں اب تک 45 اضلاع میں 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد اور بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 45 اضلاع میں 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔