نوجوان نے 1 ماہ تک امریکی خاتون کو اپنے گھر میں خفیہ طور پر رکھا ہوا تھا، فائل فوٹو
نوجوان نے 1 ماہ تک امریکی خاتون کو اپنے گھر میں خفیہ طور پر رکھا ہوا تھا، فائل فوٹو

بھارتی بس ڈرائیور سے شادی کیلیے آنے والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست میں امریکی لڑکی محبت کی خاطر بس ڈرائیور سے شادی کے لیے بھارت چلی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر اتاوا کے نوجوان اور امریکی لڑکی بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جہاں پیار کی خاطر امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈرائیور کے پاس چلی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی اور بھارتی نوجوان کی ملاقات آن لائن ویڈیو گیم ’پبجی‘ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہوئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان نے 1 ماہ تک امریکی خاتون کو اپنے گھر میں خفیہ طور پر رکھا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔