فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرم میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

لوئر کرم میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم علاقہ ساتین میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 بھائیوںحبیب اور شیریں کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس دہرے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔