فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوجی ٹینک دھماکے سے تباہ،2 فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی ٹینک دھماکا خیز ڈیوائس کی زد میں آ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رفح میں حماس کے حملے میں 8 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں حماس کے ملٹری ونگ کے ہاتھوں اپنے 8 فوجیوں کے مرنے کی تصدیق بھی کر دی۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 37 ہزار 296 لوگ شہید اور 85 ہزار 197 زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔