ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے، فائل فوٹو
ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے، فائل فوٹو

حیدرآباد، تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والا گرفتار، مقدمہ درج

حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والے  شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک دوسری گاڑی کےگدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔گدھوں کی لڑائی پر ملزم نے  دوسری گاڑی کےگدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔