طالبان نے فروری میں دوسرے دور میں شرکت کی دعوت مسترد کردی تھی، فائل فوٹو
طالبان نے فروری میں دوسرے دور میں شرکت کی دعوت مسترد کردی تھی، فائل فوٹو

افغان حکومت کا دوحہ مذاکرات میں شرکت کا اعلان

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کے ایک ترجمان نے اتوار کو خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کا ایک وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جون کے آخر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ وہ وہاں افغانستان کی نمائندگی کریں گے اور افغانستان کا موقف بیان کریں گے۔طالبان حکومت نے بات چیت کے سابقہ دور میں شرکت نہیں کی تھی۔

طالبان حکومت کی افغانستان کے لیے غیر ملکی خصوصی نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت اس وقت شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی تھی جب اسے پہلے دور میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔بعد ازاں طالبان نے فروری میں دوسرے دور میں شرکت کی دعوت مسترد کردی تھی۔

دوحہ میں افغانستان پر مذاکرات 30 جون اور یکم جولائی کو ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو افغان ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بات چیت کا ایجنڈا ’افغانستان کے مفاد‘ میں دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔