شیخوپورہ،کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

 

شیخوپورہ(اُمت نیوز)المناک حادثہ کئی جانیں لے گیا، شیخوپورہ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پنڈور گاؤں کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بچوں سمیت پانچ افراد جان سے چلے گئے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی شناخت شہزاد، فضہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔