رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہازکا پر تپاک استقبال کیا ۔ فائل فوٹو
رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہازکا پر تپاک استقبال کیا ۔ فائل فوٹو

پی این ایس بابرکا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ

راولپنڈی: پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہازکا پر تپاک استقبال کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابقکمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔