لاہور: عیدالاضحیٰ کے تینوں دن بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
شہباز شریف نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ”ویل ڈن پنجاب“، ”ویل ڈن مریم نواز“ اور ساتھی ہی یہ بھی کہا کہ شدید ترین گرمی میں عملےکی محنت قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہےعوامی خدمت کا یہ معیار مزید بہتر ہوگا، ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے۔
شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عرق ریزی کےساتھ عرق گلاب کا استعمال جاری رہنا چاہیے۔