کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے 10 افراد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فائل فوٹو
کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے 10 افراد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فائل فوٹو

کوئٹہ, پکنک پوائنٹ سے پنجاب کے10 افراد اغوا

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں۔

کوئٹہ کے قریب شعبان کے پہاڑی علاقے سے عید پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 10 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق 30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کر کے چیک کرنا شروع کر دیے۔

22 افراد کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد 14 کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 10 کو مسلح افراد اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

اغوا کیے گئے 10افراد میں سے 6 پنجاب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک کسٹم اہلکار ہے۔

فورسز سے اطلاع ملنے کے بعد علاقے کی ناقہ بندی کر کے اغوا کاروں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے 10 افراد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق شعبان کے علاقے سے پکنک پر گئے 14 افراد کو اغواء کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 مغویوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔