لاہور کے نواحی علاقے مظفر کالونی سے دس جون کو پراسرار طور پر گمشدہ ہونے والے 13 سالہ بچے حسیب کی لاش گھر کی چھت پر رکھے گئے ڈرم سے برآمد کرلی گئی ہے، پولیس نے بطور ملزم بچے کے سوتیلے بھائی کو خوشاب سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے سوتیلے بھائی علی اصغرنے حسیب کو قتل کرکے لاش چھپائی اور پھر وہ فرار ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔
حسیب کی گمشدگی پر والد احمد یار کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مفرور سوتیلے بھائی کو پولیس نے خوشاب سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مکان کی لالچ میں حسیب کو قتل کیا۔