گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کرے،آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔