نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2روز میں 52اموات ہوئی ہیں جب کہ 11سے 19جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192بے گھر افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور یکم مارچ سے 18جون کے درمیان کم از کم 110اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ نئی دہلی میں بدھ کو 50سال سے زیادہ کی گرم ترین رات تھی۔