سوات (اُمت نیوز) مدین واقعہ میں ملوث پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا
گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا، پولیس نے گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے، ملزموں کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
واضح رہے دو روز قبل توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے سوات تھانے میں گھس کر ملزم کو لگا دی اور تھانے میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔