اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے3 دہشتگرد گرفتار

 

گجرات (اُمت نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایس)کے 3جوانوں کو شہید کرنے والے گجرات کے دہشتگرد قانون کی گرفت میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سےتعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کے گروہ کو سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ہے، تینوں دہشتگرد گوادر سے ایران بھاگنےکی کوشش کر رہے تھے، گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، گرفتار دہشتگردوں میں بلال،سید عابد اور گل فران شامل ہے، دہشتگردوں نے 10دن پہلے ڈومیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر 3 جوانوں کو شہید کیا گیا تھا، اے این ایف کے جوانوں کو ناکے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔