سندھ (اُمت نیوز) رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔
ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے، سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیسز سامنے آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258، اپریل میں 239 اور مئی میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے۔
میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے۔