بارش کے دوران انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی،مرتضیٰ وہاب

کراچی: (اُمت نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارش کے دوران انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ڈرین کے ذریعے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے، سڑکوں کی ری ہیبلی ٹیشن کا کام بارش کے بعد کیا جائے گا، نالوں پر کام جاری ہے،اس چیلنج کو ڈیل کرنے کیلئے کمشنر یا میئر کو ہی کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی لاہور یا اسلام آباد سے کام کرنے نہیں آئے گا، ہم نے ہی کرنا ہے، مل کر اپنے شہر کا مثبت امیج دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پرچہ دینے والے امتحان کی تیاری کرتے ہیں، نقل کرنے والے بیٹھ کر چائے پی رہے ہوتے ہیں، ہم مشکل وقت میں فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں گے، بارش کے دوران انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ جس جس کا کام ہے وہی کرتا ہے، بجٹ کا مسئلہ تھا، وزیراعلیٰ نے ہمیں پراسیس کے بعد پیسے مہیا کئے، اب کی بار ہم نے اپنی مشینری کو اپ گریڈ کیا ہے، بارش کو ہم نہیں روک سکتے، کوشش کریں گے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے گدھا گاڑی ریس کا پورا ایونٹ منعقد کیا، چاہتا ہوں اس طرح کے اور ایونٹ منعقد ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔