امریکا بھر میں گرمی کی لہر میں تیزی

ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے، بعض شہروں میں درجہ حرارت37 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان ریکارڈ کیا گیا

               
June 24, 2024 · بام دنیا

امریکا(اُمت نیوز)امریکا بھر میں گرمی کی لہر میں تیزی کی لہر جاری ہے، واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

امریکا کی شمالی اور جنوبی ریاستوں ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے، بعض شہروں میں درجہ حرارت37 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے

نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب، تیز ہوائیں اور بگولوں کا خطرہ ہے۔