سپریم کورٹ،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت شروع،چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہا ہے،جسٹس مسرت ہلالی طبیعت ناسازی کے باعث فل کورٹ کا حصہ نہیں۔
الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع نہیں کرائیں ،امیداروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان مانگا بعد میں خود ہی دستبردار ہو گئے،اس کے بعد یہ امیدوار آزاد قرار پائے اور الیکشن کے بعدسنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں نہ دینے کا چار ایک سے فیصلہ دیا، پشاور ہائی کورٹ نے بھی سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔