خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ سفارت کاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معروف سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خواتین کو سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیرئیر اختیار کرنا چاہئیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔