سوات (اُمت نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ سوات واقعے کی مذمت کرتے ہیں، انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔
راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیالکوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔
واضح رہے کہ 20 جون کو سوات کے علاقے مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔