اوکے، کنول شوذب تو متاثرہ فریق ہیں، فائل فوٹو
اوکے، کنول شوذب تو متاثرہ فریق ہیں، فائل فوٹو

کنول شوذب پی ٹی آئی سےہیں نہ سنی اتحاد سے، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم آپ کو ایسے نہیں سن سکتے،مخصوص نشست کیلیے کنول شوذب پی ٹی آئی سےہیں نہ سنی اتحاد سے۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ممبر تحریک انصاف کنول شوذب نے انتخابات میں حصہ لیا،پشاور ہائیکورٹ میں بطور درخواست گزار پیش نہیں ہوئے تھے،کنول شوذب تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی نمائندگی کرتی ہیں،الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو دیتی تو کنول شوذب شرکت کرتیں۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ کنول شوذب پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق کوئی شخص دو جماعتوں کا رکن نہیں ہو سکتا،کنول شوذب کو پہلے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا پڑے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کنول شوذب کیا اکیلی تھیں جو سنی اتحاد کونسل میں نہیں گئیں؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کنول شوذب عام انتخابات میں منتخب نہیں ہوئیں،مخصوص نشستیں تحریک انصاف یا سنی اتحاد کونسل کو ملنے پر انہیں منتخب ہونا تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اوکے، کنول شوذب تو متاثرہ فریق ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کنول شوذب کس کی طرف سے ہیں؟تحریک انصاف کا تو کیس ہی نہیں ہم تو سنی اتحاد کونسل کا کیس سن رہے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کنول شوذب سنی اتحاد کونسل کی لسٹ میں شامل ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم سے سنی اتحاد کونسل نے لسٹ لی ہی نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم آپ کو ایسے نہیں سن سکتے،مخصوص نشست کیلئے کنول شوذب پی ٹی آئی سےہیں نہ سنی اتحاد سے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے بنیادی حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آپ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں کہ کنول شوذب مخصوص نشست کیلئے امیدوار ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کنول شوذب تحریک انصاف کی لسٹ میں ہیں مگر سنی اتحاد کونسل نے لسٹ لی ہی نہیں،کنول شوذب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پوزیشن کیا ہے، یہ بات غیرمتعلقہ ہے،چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلا کام درخواست کے ساتھ ریکارڈ مہیا کرنا ہوتا ہے، اس سب کے درمیان پی ٹی آئی کہاں ہے؟ جس پر سلمان اکرم نے کہاکہ کنول شوزب پی ٹی آئی سے ہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔