لاہور: پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
اسمبلی میں حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور عدالتوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مذہب کے نام پر ہونے والے پُرتشدد واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، پے در پے ایسے واقعات ہونا انتہائی تشویشناک ہیں۔