خاتون کوسات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، فائل فوٹو
خاتون کوسات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، فائل فوٹو

بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

فیصل آباد میں مقامی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔

پولیس کے مطابق مجرم نوید احمد نے ڈیڑھ سال قبل بیوی کو گھریلو جھگڑے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ بیوی کو جلانے کا مقدمہ تھانہ رضا آباد میں درج تھا۔