کراچی(اُمت نیوز) کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ظاہر کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی، جیل پہنچ کر گنتی میں ایک قیدی کم پایا گیا تو ملزم کے فرار کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو کراچی میں چند روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔