کراچی میں ہیٹ سٹروک کے اصل صورتحال کچھ اور ہے، ایک دن میں ایدھی سرد خانوں میں140 میتیں منتقل کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سھراب گوٹھ سرد خانے میں گزشتہ روز 95 میتیں منتقل کی گئیں، فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ عام دنوں میں یہ تعداد 23 سے چالیس ہوتی ہیں۔
موسی لین کے سرد خانے میں 35 میتیں رکھوائیں گئیں عموما 9 سے 10 میت رکھوائی جاتی ہیں ،کورنگی سرد خانے میں گزشتہ روز 10 میتں رکھیں گئیں عموما 20 سے21 میتیں رکھوائی جاتی ہیں، اس حوالے سےفیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ متوفیوں کی ہلاکت ہیٹ سٹروک سے ہوئی یا وجہ کوئی اور اس حوالے سے ورثا نے نہیں بتایا،آج رکھاوائی جانے والی میتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کا ڈیٹا رات تک جاری کیا جائے گا۔
فیصل ایدھی نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 3دنوں میں 300افراد کی میتیں ایدھی فاونڈیشن کے 3سرد خانوں میں لائی گئیں اور 5روز کے دوران 423افراد کی میتیں غسل اور کفن کیلئے لائی گئیں تھیں ،عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہیں،زیادہ تر میتوں کے ساتھ ورثاموجود تھے ،نامعلوم میتیں کم ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں دودھ دینے والے جانور بھی گرمی سے شدید متاثر ہ ہو گئے ہیں، ترجمان کیٹل فارمز شبیر ڈار کے مطابق کراچی کیٹل کالونی میں کئی سو جانور مرگئے 3روز کے دوران 150 سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ،ان کا کہنا ہے کہ شدید مشکلات کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹنری ڈاکٹرز غائب ہیں،بروقت علاج معالجہ نہ ہونے سے فارمرز کو نقصان کا سامنا ہے ، محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کے دیکھ بھال اور ادویات کو فراہمی کو یقینی بنائے۔