پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے 8افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر واقعہ پیش آیا جس پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4خواتین اور 4بچے شامل ہیں۔پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسپتال ترجمان کے مطابق 4 افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے جن میں دو لاشیں بچوں کی تھیں جبکہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، ایک خاتون زخمی ہے جس کا علاج جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔