کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے انسان تو انسان جانور بھی متاثر ہوگئے۔
سیکریٹری اطلاعات ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق گرمی کی وجہ سے بھینس کالونی میں متعدد جانور مرگئے اور متعدد گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جانوروں کی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے وٹامن سی اور گلوکو زدے رہے ہیں۔