سانحۂ 9 مئی،بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔بانیٔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

آج بانیٔ پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی۔

مقدمات میں نامزد خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔