خوشاب، ڈمپر کی وین کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

خوشاب راولپنڈی روڈ پر حادثے میں ڈرائیور سمیت 4افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب راولپنڈی روڈ کاٹھا چوک کے قریب ڈمپر کی وین کو ٹکرکے نتیجے میں ڈرائیورسمیت4افرادجاں بحق اور 9زخمی ہو گئے،

 

حادثے کے 4زخمی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد منتقل کر دیئے گئے،

زخمیوں میں 55 سالہ بھاگا بی بی،40 سالہ ساجدہ بی بی ،19سالہ حسن رضا،7سالہ سامیہ بھی شامل ہیں۔