لوئر دیر،آسمانی بجلی گرنے سے ایلیٹ فورس کے 2اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی

 

پشاور(اُمت نیوز) لوئر دیر کے علاقے تھانہ حیا سری میں آسمانی بجلی گرنے سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم واقعے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔