آسٹریلوی ٹیم کے باہر ہونے پر راشد خان کا ردعمل سامنے آگیا

افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی اور آسٹریلوی ٹیم کے باہر ہونے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

بھارت میں 2023 کے 50 اوورز ورلڈکپ میں افغانستان سے جیت چھیننے والے گلین میکسویل کی ناقبل یقین سینچری کو یاد کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ آج کی جیت کے بعد “اب بہتر سو سکتا ہوں”۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت میں کھیلے جانے والا وہ مقابلہ میرے ذہن میں چل رہا تھا جہاں میکسویل نے ناقابل یقین انداز میں کینگروز کو فتحیاب کروایا تھا، اُس نے پوری رات نیند نہیں آئی تھی”۔

راشد خان نے کہا کہ “آج رات! خوشی کی وجہ سے میں سو نہیں پاؤں گا، اس طرح پوری ٹیم اور پورا ملک کتنا خوش ہے۔ یہ ایک ٹیم، ایک قوم کے طور پر ہمارے لیے بہت بڑی جیت ہے”۔

افغان ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹ ہی گھر واپسی کی خوشی کا واحد ذریعہ ہے، یہ ہم سب جانتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ یہاں لوگوں کو گھر واپسی پر خوشیاں دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔