امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مارلی۔

               
June 26, 2024 · بام دنیا
ہلاک شدگان میں 4 خواتین شامل ہیں، فائل فوٹو

ہلاک شدگان میں 4 خواتین شامل ہیں، فائل فوٹو

لاس ویگاس : لاس ویگاس کے دو اپارٹمنٹس میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا۔ ایک لڑکا زخمی ہوا۔

لاس ویگاس پولیس نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو حملہ آور ایرک ایڈمز نے خود کو گولی مارلی۔ ہلاک شدگان میں 4 خواتین شامل ہیں۔

پولیس پارٹی نے 47 سالہ ایرک ایڈمز کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دیکھا تو اس کے پیچھے لپکی۔ وہ ایک اسٹور سے نکل کر قریبی اپارٹمنٹ میں گھس گیا۔ اس دوران پولیس نے اُسے گھیرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی اُس نے خود کشی کرلی۔