کوہلو (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہوئی پولنگ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ن لیگ کے نواب جنگیز مری مجموعی طور پر 7147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللّٰہ مری 6197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تاہم میر نصیب اللّٰہ مری نے نتائج کو مسترد کر دیا۔
میر نصیب اللّٰہ مری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزام عائد کیا ہے کہ آر او، ڈی آر او سمیت تمام انتخابی عملہ فریق بن گیا تھا۔