پہلی بار آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کے سینیر بیٹر محمد نبی نے “ناپسندیدہ ریکارڈ” اپنے نام کرلیا۔
افغانستان کے سینیر بیٹر محمد نبی نے افغانستان کیلئے سب سے زیادہ 8 بار صفر جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 4 مرتبہ بغیر کسی رنز وکٹ گنوانے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ میں 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے کھلاڑی گلبدین نائب تھے۔
قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم محض 11.5 اوور میں 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا۔