ترجمان دفتر خارجہ نے رضوان سعید کی امریکہ  میں تعیناتی کی تصدیق کی، فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ نے رضوان سعید کی امریکہ  میں تعیناتی کی تصدیق کی، فائل فوٹو

حکومت کا رضوان سعید کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکہ  میں تعیناتی کی تصدیق کی۔

ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیرغور تھیں۔

واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔